۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 401703
23 اگست 2024 - 08:07
زیارت اربعین

حوزہ/ حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی نے "زیارت اربعین" کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی نے "زیارت اربعین" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو کہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: چہلم حضرت امام حسین کی مناسبت سے کربلا میں لوگوں کا کثیر تعداد میں موجودگی کی وجہ سے،کیا زیارت اربعین کو اسی دن پڑھنے پر ثواب ہے یا زیارت،اربعین کے دن کے لیے مخصوص ہے یا اس سے پہلے اور بعد کے دنوں میں بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے؟

* زیارت أربعین

جواب: زیارت اربعین کا خاص ثواب اُس شخص کے لیے ہے جو اسی دن حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کرے، وہ لوگ جو ان دنوں میں زیارت کی سعادت حاصل کرتے ہیں، وہ شعائرِ الٰہی کی تعظیم کے ثواب کو پا لیتے ہیں۔ اور اگر وہ رش سے بچنے کے لیے اپنی زیارت کو اربعین کے دن سے پہلے یا بعد میں انجام دیتے ہیں، تو ان شاء اللہ انہیں اربعین کے دن کی زیارت کا ثواب بھی عطا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .